پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہبینڈزو علاقے کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں آج سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ہینڈرو اور اس کے اطراف میں رہنے والے باشندوں نے طبی میں شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا۔ اس موقع پر نہ صرف لوگوں کی بیماریوں کی تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جسکو لوگوں نے کافی سراہا۔ جبکہ اس موقع پر اسکولی بچوں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔ اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن کے ساتھ ساتھ اسکول کے بچوں نے بھی شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہوں مفت ادویات فراہم کی گئی جبکہ انہوں ماہرانہ مشورہ بھی دیا گیا۔