پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گلزپورہ علاقے کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں آج سی آر پی ایف کی 185 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا اس موقع پر نہ صرف ان کو تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جسکو لوگوں نے کافی سراہا۔ جبکہ اس موقع پر اسکولی بچوں کا بھی طبی معائنہ کیا گیا۔
مقامی باشندوں کے مطابق کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔
اس مفت طبی کیمپ میں علاقے کی مرد و زن کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی جن کا سرکاری ڈاکٹروں کے علاوہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں نے طبی جانچ کی اور انہوں مفت ادویات فراہم کی جبکہ انہوں ماہرانہ مشورہ بھی دیا گیا۔