نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں پر تنقید کرنا جمہوریت میں ہر شہری کا حق ہے اور 'حساس رہنماؤں' کو قدیم قوانین (ملک غداری قوانین) کے پیچھے چھپنا بند کرنا چاہیے۔
عبداللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب لکشدیپ پولیس نے فلمساز عائشہ سلطانہ پر بی جے پی رہنما کی شکایت کے بعد ملک غدازی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی بحث کے دوران مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کووڈ-19 کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ جس کو بی جے پی نے غلط بیانی سے تعبیر کیا۔