اردو

urdu

ETV Bharat / state

فرضی سرٹفکیٹ کے معاملے میں چارج شیٹ داخل - اننت ناگ کے گٹلی گنڈ ویری

کرائم برانچ کشمیر نے ضلع اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے خلاف فرضی سرٹفکیٹ کے معاملے میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

فرضی سرٹفکیٹ پیش کرنے پر ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ دائر
فرضی سرٹفکیٹ پیش کرنے پر ایک شخص کے خلاف چارج شیٹ دائر

By

Published : Jan 19, 2021, 7:18 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گٹلی گنڈ ویری کے رہنے والے محمد عارف گنائی ولد غلام نبی گنائی کے خلاف کرائم برانچ کشمیر نے کیس درج کرکے سرینگر کی ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔

یہ کیس ایس ایس آر بی کی جانب سے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں جونئر انجینئر الیکٹرک کی تقرری میں فرضی ڈپلوما مارکس کارڈ اور پرویزنل سرٹفکیٹ پیش کرنے کے سلسلہ میں دائر کیا گیا ہے ۔

اس معاملے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد معاملہ کی تفتیش شروع کی گئی تھی۔ دوران تفتیش یہ پتہ چلا ہے کہ محمد عارف نے پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں جونیئر انجینئر الیکٹرک کا منصب حاصل کرنے کے لئے مجاز حکام کے سامنے فرضی سرٹفکیٹس پیش کی تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details