گاندربل: جموں و کشمیر کے گاندربل میں وائس فار پیس اینڈ جسٹس اور ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے منعقدہ ضلع سطح کے کرکٹ ٹورنامنٹ کا یہاں اختتام پذیر ہوا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کو لے کر مقامی باشندوں کے درمیان زبردست دلچسپی ہائی گئی۔Cricket Tournament Organized By Voice For Peace And Justice Concludes At Ganderbal
گاندربل میں واقع اسٹیڈیم میں عظیم الشان کرکٹ ٹونامنٹ میں ضلع ترقیاتی کمشنر جناب شیامبیر سنگھ مہمان خصوصی تھے، جبکہ بین الاقوامی کریکٹر پرویز رسول، عابد نبی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس فیروز احمد یحییٰ، پرنسپل ڈگری کالج گاندربل، پرنسپل فزیکل ایجوکیشن کالج گاندربل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
فائنل میچ کنگن 11 اور بیہامہ واریئرز کے درمیان کھیلا گیا۔کنگن الیون نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔یہ بات انٹرنیشنل کرکٹر پرویز رسول نے اس موقع پر کہاکہ گاندربل کے کھلاڑی جلد ہی بین الاقوامی کھیلوں میں کشمیر کی نمائندگی کریں گے۔ گاندربل کے نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دیکھنا بہت خوشی کی بات ہے، ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وائس فار پیس اینڈ جسٹس انہیں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔