جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر یریش چندر مرمو نے اگلے ایک برس کے لیے اپنی تنخواہ کا 30 فیصد کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ کے لئے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایل جی نے تنخواہ کی تیس فیصد رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا
جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید تین کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب معاملات کی کل تعداد 109 ہوئی ہے۔
کوویڈ 19: ایل جی کا ایک سال کی تنخواہ کا تیس فیصد رقم عطیہ کرنے کا اعلان
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ' مہلک وائرس سے لڑنے کے لیے اجتماعی کوشش لازمی ہے اور بحیثیت شہری ہماری ذمہ داری ہے کہ وہ مشکل ترین حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی طرف سے کچھ عطیہ کریں۔'
جی سی مرمو نے کہا کہ ' ملک میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں اہم کردار ادا کرنے کے مقصد کے ساتھ میں خود اپنی مرضی سے ایک سال کے لیے اپنی ماہانہ تنخواہ کا 30 فیصد وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کروں گا۔ '