اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 33 کیسز مثبت

مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

COVID19: 33 more test positive, toll mounts to 158 in J&K
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 33 کیسز مثبت

By

Published : Apr 8, 2020, 5:55 PM IST

Updated : Apr 9, 2020, 9:38 AM IST

جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 33 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 158 ہوگئی۔

جموں کے ادھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون مریضہ کا کوروناوائرس سے ہوئے عارضوں کے سبب انتقال ہوگیا۔ یہ جموں و کشمیر میں اس قسم کی چوتھی موت تھی۔

آج جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے دو ٹویٹ کیے جن میں انہوں نے مزید مثبت کیسز کی جانکاری دی۔

پہلے کیے گیے ٹویٹ میں انہوں نے جموں و کشمیر میں 14 نئے مثبت کیسز کی جانکاری دی جس میں 11 کیسز کشمیر سے ہیں اور 3 کا تعلق جموں سے ہیں۔

انہوں نے بعد میں اور ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے کشمیر صوبہ میں مزید 19 کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی تصدیق کی۔ جس کے بعد جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی کُل تعداد 158 تک پہنچ گئی۔

سرکاری عہدیداروں کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 40336 مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سےکم از کم 8494 افراد کو ہوم قرنطین میں، 518 ہسپتال قرنطین، 130 اسپتال آئیسولیشن اور 23364 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 7830 افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ 'اب تک 2269 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 2116 نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 130 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ کم از کم 130 کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سرگرم ہیں۔'

چونکہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

کشمیر میں کم از کم 43 اور جموں خطے میں 13 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ ان علاقوں کی آبادی تقریبا 1.5 لاکھ ہے۔ ان علاقوں میں متعدد افراد کے خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام نے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ کے لئے جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے خصوصی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاضی ہارون کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 مثبت معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ وسیع رابطوں کی کھوج، کنٹینمنٹ زونز میں سرگرم معاملات کی تلاشی اور جانچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مشتبہ افراد اور اعلیٰ رسک رابطوں کے نمونے اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر سماجی دوری کو نافذ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔'

  • کل کیسز 158
  • موت ۔ 4
  • صحتیاب ۔ 6
  • سرگرم کیسز ۔ 149
  • سرینگر ۔ 48
  • بانڈی پورہ ۔ 30
  • بڈگام ۔ 9
  • جموں ۔ 15
  • راجوری ۔ 3
  • ادھم پور ۔ 9
  • بارہمولہ ۔ 21
  • پلوامہ ۔ 5
  • کپوارہ ۔ 10
  • شوپیان ۔ 13
  • گاندربل ۔ 1
  • کولگام ۔ 1
Last Updated : Apr 9, 2020, 9:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details