مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ میں آج کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔
بانڈی پورہ میں کوررونا ٹیکہ کاری مہم کا آغاز اس موقع پر بانڈی پورہ ضلع ہسپتال کے میڈیکل سپرنڈنٹ بشیر احمد تیلی نے عوام سے افواہوں پر کان نہ دھرنے اور وقت پر ٹیکہ لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا ویکسین محفوظ نہ ہوتی تو طبی عملہ سب سے پہلے ٹیکہ کاری میں پیش پیش نہ رہتا۔
کورونا وائرس سے نجات کے لیے اب ٹیکہ مہم شروع ہوگئی ہے ڈاکٹر پرویز سجاد نے ٹیکہ لگانے کے بعد کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں اور وہ بالکل تندرست ہیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد انہیں کوئی شکایت نہیں ہے۔
کورونا کی ٹیکہ کاری کے پہلے مرحلے میں طبی عملہ کو ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے خود کورونا ویکسین لگائی تاکہ سبھی طبی کارکنوں سمیت عام لوگ بھی اسے بالکل محفوظ سمجھ سکیں اور کورونا ویکسینیشن کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔