اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کشمیر: ڈوڈہ میں کووڈ کیسز میں اضافہ

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسیز میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ خصوصاً محکمہ صحت نے اقدامات کرنا شروع کر دیا ہے۔

ڈوڈہ میں کووڈ کیسیز میں اضافہ
ڈوڈہ میں کووڈ کیسیز میں اضافہ

By

Published : Apr 9, 2021, 2:00 PM IST

لوگوں کو وائرس سے متاثر ہونے سے بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ اگرچہ کووڈ کے خلاف پہلے سے تعینات ٹیمیں اپنے کاموں میں سرگرم ہے لیکن ملک میں وائرس کی دوسری لہر کے بعد پورے ضلع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ صحت سے متعلق کارکنوں (ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اہلکاروں ) کی ویکسینیشن کے بعد ، فرنٹ لائن ورکرز (جس میں پولیس اور دیگر ملازمین شامل ہیں) کو کویڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

تیسرے مرحلے میں 60 برس سے اوپر کے لوگوں کو ویکسین دی گئی تھی۔ محکمہ صحت نے تاحال 85فیصد صحت کارکنوں اور 75فیصدی فرنٹ لائن کارکنوں کو ویکسین فراہم کیا ہے۔

اب محکمہ نے 45 سال سے اوپر کے لوگوں کو ویکسین دینا شروع کر دیا ہے۔

اب تک 45 سال سے زیادہ عمر کے 24137 سے زائد افراد کو کووڈ مخالف ٹیکے لگائے ہیں۔

چیف میڈیکل افسر ڈوڈہ نے بتایا کہ ویکسینیشن کے علاوہ ضلع بھر میں ٹیسٹنگ کا ایک وسیع پیمانے پر عمل جاری ہے۔

بٹوت کشتواڑ ،ڈوڈہ قومی شاہراہ پر متعدد ٹیسٹنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں پیرامیڈیکل عملہ اور ڈاکٹروں کو ڈوڈہ اور بھدرواہ شہروں میں داخل ہونے سے قبل مسافروں کے ٹیسٹ کروانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

صحت حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پہلے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں اور جانچ کے لیے تعینات پیرا میڈیکل عملہ کو خصوصی تعاون دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details