تاہم ان مریضوں کو گھریلوں قرنطینہ میں احتیاتی تدابیر کے ساتھ رکھنے کی ضرورت ہیں اس جانکاری سے بیشتر مریض نا آشنا ہے۔
گھریلو قرنطینہ میں رہنےوالے کووڈ مریضوں کے لئے طبی مشورہ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے وادی کشمیر کے گورنمٹ میڈیکل کالج سرینگر میں تعنات ڈاکٹر رؤف حسین راتھر سے ان تدابیر کو جاننے کی کوشش کی تاکہ گھریلو قرنطینہ میں مریضوں تک یہ مشورہ پہنچ سکے اور انکی پریشانی کا ازالہ ہو۔
غور طلب ہے کہ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 28470 ہوچکی ہے جن میں 20943 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ 542 مریضوں کی موت بھی ہوچکی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الوقت جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کی جانچ کے لئے 793537 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
وادی کشمیر میں مصدقہ کیسز کی تعداد 22093ہے جن میں 16201 روبہ صحت ہوچکے ہیں جبکہ 501 مریض موت ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں مثبت کیسز کی تعداد وادی کے مقابلے میں بہت کم 6377 ہیں جن میں 1594 فی الوقت ایکٹیو پازیٹو ہیں، اس صوبے میں انتہائی کم 41 مریضوں کی موت واقع ہوچکی۔