ذرائع کے مطابق سوپور نیو کالونی سے تعلق رکھنے والے پینسٹھ سالہ شخص کی پیر کے روز موت ہو گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ جب اس شحص کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تو ہسپتال نہ جانے کے بجائے اس مریض کو گھر میں ہی چھپایا گیا اور اس کے علاج کے لیے ایک پرائیوٹ نرس گھر آیا کرتی تھی۔
تاہم آج صبح اس شحص کو سوپور کے سب ضلع ہسپتال میں لایا گیا مگر انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
اس ضمن میں سوپور سب ضلع ہسپتال کے بی ایم او ڈاکٹر آصف کھانڑے نے کہا کہ 'یہ مریض کووڈ مرض میں مبتلا تھے۔ جب انہیں ہسپتال پہنچایا گیا تو وہ پہلے ہی مر چکے تھے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔