اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریڈ زون علاقوں میں ایس آر ٹی سی مسافر گاڑیاں کو چلانے کی اجازت - ایس آر ٹی سی مسافر گاڑیاں چلانے

کشمیر وادی میں منی اور بڑی مسافر بسوں کا پہیا کم و بیش ایک برس سے جام ہے۔

ریڈ زون کے بین روٹوں پر ایس آر ٹی سی مسافر گاڑیاں چلیں گی
ریڈ زون کے بین روٹوں پر ایس آر ٹی سی مسافر گاڑیاں چلیں گی

By

Published : Aug 6, 2020, 1:19 PM IST

انتظامیہ نے کشمیر وادی کے ریڈزون علاقوں کے بین روٹ پر رہنما خطوط کو ملحوظ رکھ کر ایس آر ٹی سی مسافر گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ان مذکورہ علاقوں میں دیگر مسافروں بردار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس حوالے سے ٹرانسپورٹ کے کمشنر سکرٹیری ہر دیش کمار نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے۔ البتہ اس حکم نامے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اورینج اور گرین زمرے کے تحت آنے والے اضلاع کے بیں روٹ پر دیگر منی بسیں چلنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں ایگزیکٹیوں کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ان مسافر گاڑیوں میں 50 فیصد سے زیادہ سواریاں بھرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کووڈ 19 کے پھیلاؤ کی روکتھام کے لئے مسافر گاڑیوں کی نصف سٹیں ہی استعمال میں لانے کی بات کہی گئی ہے۔

ادھر جن اضلاع کے بیں روٹوں پر ایس آر ٹی کی بڑی بسیں چلائی جائے گی۔ ان روٹوں میں اننت ناگ سے سرینگراور پلوامہ سے سرینگر کا روٹ شامل ہیں جبکہ بارہمولہ سے سرینگر،کپوارہ،ہندوارہ،سوپور،اور بانڈی پورہ سے سرینگر کے علاوہ اوڑی سے سرینگر روٹس وغیرہ قابل زکر ہیں۔

واضح رہے کشمیر وادی میں منی اور بڑی مسافر بسوں کا پہیا کم و بیش ایک برس سے جام ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details