ضلع شوپیان کے جان محلہ سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ شخص کی کورونا سے موت ہوگئی جس سے ضلع میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے اور یوٹی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 915 تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیر میں کورونا سے ایک اور کی موت - جسکا کورونا ٹیسٹ مثبت
جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں ایک اور کورونا مریض کی موت ہوگئی جس کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جبکہ وادی کشمیر میں کل ہلاکتوں کی تعداد 741 تک پہنچ گئی ہے۔
کشمیر میں کورونا سے ایک اور موت،کل تعداد 741
وادی کشمیر میں آئے روز کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
اسپتال ذرائع سے معلوم ہوا کہ شوپیان ضلع کے رہنے والے 76 سالہ شہری جسکا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی اسے جے وی سی اسپتال سرینگر میں رواں ماہ کی 11 تاریخ کو داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح اس شخص کی موت واقع ہوگئی۔