اردو

urdu

ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی ظہور احمد میر

وادی کے سبھی اضلاع میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک طبی کارکنوں کو فراہم کی گئی۔

بانڈی پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز
بانڈی پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

By

Published : Jan 16, 2021, 5:52 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی ظہور احمد میر کے ہاتھوں ہفتے کے روز سی ایچ سی حاجن اور سمبل میں متعدد مراکز پر کووڈ 19 ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا گیا۔

بانڈی پورہ میں ٹیکہ کاری مہم کا آغاز

اس دوران پہلا کووڈ ویکسین ان ہیلتھ مراکز میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو دیا گیا اور ان کے علاوہ دیگر ہیلتھ ورکرز کو بھی ویکسین دیا گیا۔

اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر بانڈی پورہ ڈاکٹر بشیر احمد، ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر پرویزہ کوثر، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر، ڈاکٹر ریاض احمد، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر غلام احمد ڈار، بلاک میڈیکل آفیسر سمبل اور حاجن ڈاکٹر اعجاز احمد کے علاوہ دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے اس دوران پچھلے ایک سال کے دوران وبائی صورتحال سے نمٹنے میں ہیلتھ ورکرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سماج میں عام لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ہیلتھ ورکرز کا چوبیس گھنٹے اور اپنے فرائض انجام دیتے آئے ہیں۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے تحت 200 کے قریب صحت کارکنوں کو کووڈ ویکسین دیا جائے گا جس میں سمبل اسپتال کے ایک سو جبکہ حاجن اسپتال کے ایک سو سے قریب صحت کارکنوں کو یہ ویکسین دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details