اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا سے مزید دو اموات

وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا دو اور مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہو گئی ہے۔

کووڈ ۔19: سرینگر میں دو اور اموات,کل تعداد 251 پہنچ گئی
کووڈ ۔19: سرینگر میں دو اور اموات,کل تعداد 251 پہنچ گئی

By

Published : Jul 20, 2020, 7:08 PM IST

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے ٹنکی پورہ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ اور زونیمار سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس میں مبتلا تین افراف کی موت تھی۔ ان میں سے دو اموات سرینگر کے صورہ ہسپتال میں ہوئی تھی، جبکہ ایک مریض کی کی موت ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سکمز میں مرنے والوں میں شمالی بارہمولہ ضلع کے رفیع آباد علاقے اور جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پانپور سے تعلق رکھتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رفیع آباد سے تعلق رکھنے والا شخص کورونا وائرس کے علاوہ نمونیا میں بھی مبتلا تھا۔

ان اموات کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 251 ہوگئی ہے، جن میں سے 231 وادی کشمیر سے ہیں اور 20 خطہ جموں سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ادھمپور: کووڈ 19 کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت ہدایت

سرینگر ضلع میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات 64 ہوئی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں مرنے والوں کی تعداد 52 ہے۔ ضلع کولگام میں 24 ، شوپیاں میں، اننت ناگ اور بڈگام میں بالترتیب 18، پلوامہ میں 15، کپواڑہ میں 13، جموں 12، بانڈی پورہ میں 58، گاندربل (4) ، راجوری اور ڈوڈہ میں دو دو اور پونچھ ، ادھم پور اور کٹھوعہ میں ایک ایک کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details