اردو

urdu

ETV Bharat / state

سعودی عرب میں کشمیری ڈاکٹر کی کورونا سے موت - docter died

سرینگر کے علاقے نشاط سے تعلق رکھنے والے ایک 69 سالہ ڈاکٹر کی سعودی عرب میں کووڈ 19 کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر کی موت
سعودی عرب میں ایک ڈاکٹر کی موت

By

Published : Jun 18, 2020, 3:23 PM IST

مذکورہ ڈاکٹر کے دوست ڈاکٹر محمد اقبال بھٹ نے کہا کہ وہ گذشتہ 35 برسوں سے سعودی میں سینئر ریڈیالوجسٹ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'انہوں نے زیادہ تر جدہ کے ایک نجی اسپتال میں کام کیا اور 14 ماہ قبل وزارت صحت چھوڑ دیا اور ایک نجی اسپتال سے منسلک ہو گئے۔'"

بتایا جارہا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ گزشتہ نو روز تک اسپتال میں داخل رہے۔ صبح 10.30 بجے سے وہ وینٹیلیٹر پر تھے جس کے بعد انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور صبح 12 بجے انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ڈاکٹر اقبال نے مزید بتایا کہ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ سینئر ریڈیولوجسٹ کو آج سپرد خاک کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details