اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر: تمام گھروں میں راشن پہنچایا جائے گا

جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے 28 مارچ سے لوگوں کو گھر گھر راشن پہنچانے کا فیصلہ لیا ہے۔

COVID-19 lockdown: Home delivery of PDS ration to begin from March 28 in Srinagar
سرینگر میں گھر گھر راشن پہنچائی جائے گی

By

Published : Mar 25, 2020, 9:23 PM IST

اطلاعات کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ 28 مارچ سے سرینگر کے 1.60 اہل کنبہ کو ان کے گھر راشن پہنچایا جائے گا۔

انتظامیہ نے یہ اقدام کوروانا وائرس کے پیش نظر اٹھایا ہے، سرینگر راشن ڈیپو میں بھیڑ نہ جمع ہونے کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔

شاہداقبال نے کہا کہ سخت حفاظتی پروٹوکال کے تحت ضلع انتظامیہ 28 مارچ سے سرینگر کے 1.60 اہل کنبوں کو ان کے گھر راشن پہنچانے کا فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ شام کو اپنے خطاب کے دوران پورے ملک میں 21 روز تک لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے۔

نریندر مودی نے کہا کہ مہلک کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سماجی دوری واحد ذریعہ ہے۔ انہوں نے گزشتہ شام 8 بجے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑنے کی سخت ضرورت ہے اور اسے سماجی دوری کے ذریعے ہی توڑا جا سکتا ہے۔

دنیا میں دہشت پھیلانے والی وبا کے پیش نظر مرکزی علاقے جموں و کشمیر میں سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام اضلاع میں دفعہ 144 کا نٖفاذ عمل میں لا کر 4 یا اس سے زیادہ لوگوں کو ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وادی کے بیشتر علاقوں میں خار دار تاریں بچھائی گئی ہیں اور لوگوں کی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details