اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: ' صفائی ملازمین اپنا کام بخوبی انجام دے رہے ہیں'

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات کی کل تعداد 106 ہوچکی ہے۔

کوروناوائرس: ' صفائی ملازمین اپنا کام باخوبی انجام دے رہے ہیں'
کوروناوائرس: ' صفائی ملازمین اپنا کام باخوبی انجام دے رہے ہیں'

By

Published : Apr 5, 2020, 9:55 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاو سے پیدا شدہ صورتحال کو روکنے کیلئے جموں میونسپل کارپوریشن نے روزانہ کی بنیاد پر سنیٹائیزیشن مہم میں تیزی لائی ہے۔ اس کے علاوہ جے ایم سی دیگر ذمہ داریاں بھی باقاعدگی کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔

جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے معاملات کی کل تعداد 106 ہوچکی ہے۔

ان باتوں کا اظہار کمشنر جے ایم سی اولین لواسہ نے آج جے ایم سی کے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

کووڈ 19 کے خلاف جاری جنگ میں کام کررہے اراکین کی کارکردگی کی سراہنا کرتے ہوئے لواسہ نے کہا کہ ' جموں کی ساری آبادی لاک ڈاؤن کے تحت اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہے گئے ہیں لیکن کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کے لیے جے ایم سی کا سنیٹائزیشن عملہ (صفائی ملازمین ) شہر کو صاف رکھنے اور لوگوں کی صحت محفوظ رکھنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی ملازمین کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے انہیں دستانے، سینی ٹائیزر اور ماسک فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں اپنے فرائض محفوظ طریقے پر انجام دینے کیلئے تربیت فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کی انشورنس بھی ایمپلائیز سٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی ہے۔

میٹنگ کے دوران کمشنر موصوف کو بتایا گیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں سینی ٹائیزیشن، فیمومی گیشن /تھرمل فاگنگ و دیگر اہم اقدامات جاری ہیں ۔ اس مقصد کیلئے سپرئینگ پمپ، سپرے مشین، فائیر ہائیڈرنٹس اور واٹر ٹینکر بشمول عملہ شہر میں تعینات کئے گئے ہیں تاکہ شہر کے ریڈ زون، قرنطین مراکز، ہسپتالوں، منڈیوں و دیگر عوامی مقامات پر کووڈ 19 کے پھیلاو کو روکا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ ' اس کے علاوہ شہر کے سلم علاقوں میں رہنے والے ایک ہزار گھرانوں میں باقاعدہ طریقے پر لوگوں میں چاول ، آٹا ، دالیں ، پیاز ، تیل ، نمک اور چینی تقسیم کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details