اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں: سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کے الزام میں نجی اسکول بند - تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات صادر

جموں و کشمیر کے ضلع سامبا کے ایک نجی ہائر سیکنڈری اسکول کو انتظامیہ کی جانب سے 'تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے حکم' کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں بند کردیا گیا۔

جموں: سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں نجی اسکول بند
جموں: سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں نجی اسکول بند

By

Published : Mar 16, 2020, 10:21 PM IST

ڈپٹی کمشنر سامبا کی ہدایت پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوتوال کی قیادت میں ایک ٹیم نے آج صبح ضلع سامبا میں 'نیو لائٹ نامی ہائر سیکنڈری اسکول پر چھاپہ مارا اور اسکول کو سرکاری حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں بند کر دیا اور ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی انجام دی۔

جموں: سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں نجی اسکول بند

کورونا وائرس وبا کی وجہ سے جہاں گزشتہ دنوں انتظامیہ نے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو بند کرنے کے احکامات صادر کئے، وہیں آج ضلع سامبا میں محکمہ تعلیم کے حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی انجام دی گئی۔

محکمہ تعلیم نے ضلع کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے ذمہ داران کو ہدایت دی ہے کہ وہ حکمنامے کا پاس و لحاظ رکھے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

جموں: سرکاری حکم نامے کی خلاف ورزی کے الزام میں نجی اسکول بند

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ آج کے میڈیا بلٹین کے مطابق جموں و کشمیر میں دو افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت اور 176 افراد نے نگرانی کی مدت مکمل کی جبکہ مرکزی وزارت صحت نے جموں و کشمیر میں تیسرے کیس کی بھی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details