جموں وکشمیر انتظامیہ نے اب تک لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ ملک کے دیگر حصوں میں پھنسے تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار 868 باشندوں کو واپس لایا ہے۔
اس سلسلے میں موصولہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع انتظامیہ کو جموں اور اودھم پور ریلوے اسٹیشنز پر مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے اب تک 50 خصوصی ٹرینز موصول ہوچکی ہیں جن میں تقریبا 39413 پھنسے مسافر ہیں جبکہ لکھنپور کے راستے سے اب تک 81455 افراد کو واپس لایا گیا ہے۔
لہذا، جموں وکشمیر انتظامیہ نے اب تک لکھنپور کے راستے اور خصوصی ٹرینز اور بسز کے ذریعہ کورونا وائرس سے متعلق تمام ضروری حفاظتی اقدامات کا سختی سے مشاہدہ کرنے کے بعد تقریبا 1 لاکھ 20 ہزار 868 باشندوں کو یوٹی واپس لایا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 10 جون سے 11 جون کی صبح تک تقریبا 1117 مسافر لکھنپور کے راستے داخل ہوئے ہیں جبکہ جموں میں 29 ویں دہلی کووڈ اسپیشل ٹرین میں 860 مسافر آج پہنچ چکے ہیں۔ اب تک 29 ٹرینز مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مجموعی طور پر 23717 پھنسے مسافروں کے ساتھ جموں پہنچ چکی ہیں جبکہ 21 خصوصی ٹرینز میں 15696 مسافر ادھمپور پہنچ چکے ہیں۔