اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد - ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد پر جرمانہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی فلائنگ اسکواڈ نے آج کووڈ پروٹیکشن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کئی افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

By

Published : Jul 29, 2020, 11:13 AM IST

ایس ڈی ایم اوڑی ریاض احمد ملک کی ہدایت پر تحصیلدار اوڑی سید خورشید پر مشتمل فلائنگ اسکواڈ نے اوڑی ٹاؤن لگامہ، بانڈی اور سلام آباد اوڑی کے مارکٹ کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا۔ کووڈ 19 کے بڑھتے پھیلاؤ کی وجہ سے ماسک پہننا اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل کرنا لازمی کر دیا گیا ہے۔ غریب لوگوں میں مفت ماسک بھی تقسیم کیے گئے جو بغیر ماسک کے دیکھے گئے تھے۔

نوڈل آفیسر کووڈ 19 اوڑی نوید الطاف (کے اے ایس) نے کہا کہ 90 فیصد کے قریب لوگ ماسک پہنے ہوئے اور ایس او پیز کی پیروی کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔'

انہوں نے اوڑی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کووڈ 19 کے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما اصولوں پر عمل کریں۔

نوید الطاف نے کہا کہ اوڑی انتظامیہ عام عوام کی حفاظت کے لئے سخت محنت کر رہی ہے اور مہلک انفیکشن سے لڑنے میں عوام سے تعاون کی خواہاں ہے۔

ٹی ایس او اوڑی نے ان دکانداروں سے 3000 روپے جرمانہ بھی وصول کیا جن کے پاس ریٹ لسٹ نہیں تھی۔ منڈیوں میں بھی کووڈ 19 بیماری سے متعلق حفاظتی اقدامات کے بارے میں پولیس اور ایس ایم سی اوڑی گاڑی سے اعلان کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details