مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ وادی میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں کے قیام وطعام کے حوالے سے کام کر رہی ہے وہیں سی آر پی ایف کی 180 بٹالین نے آج ڈگری کالج ترال میں رکھے گئے غیر مقامی مزدوروں کے لیے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کا انتظام کیا تھا۔
کوروناوائرس: غیر مقامی باشندوں میں گذائی اجناس تقسیم اس دوران تقریباً 200 دو سو مزدوروں میں کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ انھیں کورونا وائرس سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی گئی۔
غیر ریاستی مزدوروں نے سی آر پی ایف کی اس پہل کی سراہنا کرتے ہوئےکہا کہ' فوج نے انھیں لذیذ کھانا فراہم کیا ہے اور وہ اس کے لیے ان کے شکر گزار ہیں۔'
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی 180 بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے کہا کہ ' انھوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں پھنسے غیر ریاستی مزدوروں کو کورونا وائرس جیسے خطرناک بیماری سے بچنے کی تدابیر کے متعلق جانکاری دی اور انکے کھانے کا انتظام بھی کیا تھا۔
انھوں نے کہا کہا کہ اس سے قبل انھوں نے ترال کے دور دراز گاؤں دودھ مرگ میں مقامی آبادی کے راشن اور ضروری اشیاء تقسیم کیا اور یہ سب سوِک ایکشن پروگرام کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے۔