اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس:'غیر سرکاری تنظمیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے تحت کام کریں' - کوروناوائرس

سرینگر کے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کی گئے ہدایت کے مطابق کورونا وائرس میں عوام کو ہو رہی مشکلات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کو ضلع کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے تحت شہر میں کام کرنا ضروری ہے۔

کوروناوائرس:' غیر سرکاری تنظمیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے تحت کام کریں'
کوروناوائرس:' غیر سرکاری تنظمیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے تحت کام کریں'

By

Published : Apr 11, 2020, 9:55 PM IST

ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری جو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں کا کہنا ہے کہ "یہ فیصلہ شہر میں کورونا وائرس کے مزید معاملات سامنے آنے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اب شہر میں متاثر علاقوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اس لیے یہ اقدامات اٹھنے ضروری تھے۔۔'

کوروناوائرس:' غیر سرکاری تنظمیں ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی کے تحت کام کریں'

اُن کا مزید کہنا ہے کہ "متاثرہ علاقوں میں ضروری اور ایمرجنسی خدمات سے منسلک افراد کے علاوہ کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ان افراد کو بھی متاثرہ علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے تمام ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہے۔"

غیر سرکاری تنظیموں کے کام کے تعلق سے اُن کا کہنا تھا کہ "ان تنظیموں کو ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ تعاون کر کے اپنا کام انجام دینا ہوگا۔ کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروس کے دو افسران کو غیر سرکاری تنظیموں کو ضروری مدت فراہم کرنے کی ذمےداری دی گئی ہے۔ اس کے مزید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تمام ضرورت مند افراد کی تفصیلات کا ریکارڈ رکھے گئے ہیں تاکہ مدد فراہم کرنے میں آسانی ہو۔"

اُنہوں نے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 'امدادی اشیاء کی تقسیم کرنے کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو سماجی رابطہ ویب سائٹ پر شائع نہیں ہونی چاہیے۔"

واضح رہے کی سرینگر انتظامیہ نے تقریباً 30 غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس کے پیش نظر عائد لاک ڈاؤن کے دوران عوام تک ضرورت زندگی کا سامان پہنچا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details