اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ - بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے بازاروں میں ہجوم کے پیش نظر ضلع بڈگام میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

کووڈ 19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ
کووڈ 19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

By

Published : Aug 6, 2020, 7:30 AM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گزشتہ شام دیر گئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہباز احمد مرزا نے ایک حکمنامہ جاری کیا، جس میں ضلع میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

کووڈ 19: بڈگام میں دفعہ 144 نافذ

یہ بھی پڑھیں

جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر مستعفی

دفعہ 144 کا نفاذ ضلع میں 05 اگست سے 10 اگست تک رہے گا۔ اس حکم نامے کے تحت ضلع میں تمام دکانیں، کاروباری ادارے اور عوامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گا، وہیں دفعہ 144 کو سختی سے عمل میں لانے کے لیے سینئر سپریٹینڈینٹ آف پولیس بڈگام و سرینگر، ایس ڈی ایمز، تحصیلدار، نائب تحصیلدار، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اختیارات دئے گئے ہیں۔۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ضلع میں گزشتہ ماہ سے کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے اور وہیں اموات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جو کہ بعثِ تشویش ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ سخت انتظامات اٹھائے ہیں تاکہ ضلع میں کووڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details