اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 291 افراد متاثر، سات اموات - کورونا وائرس کے 291 تازہ کیسز رپورٹ

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سات کووڈ 19 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر اموات کی تعداد 1860 ہوگئی ہے۔

کورونا سے مزید 291 افراد متاثر، سات اموات در
کورونا سے مزید 291 افراد متاثر، سات اموات در

By

Published : Dec 25, 2020, 7:20 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 291 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی کل تعداد 119،344 ہوگئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین اموات میں جموں صوبے سے چار اور کشمیر صوبے سے تین شامل ہیں۔

کورونا سے مزید 291 افراد متاثر، سات اموات درج

تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 1860 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1174 اور جموں سے 686 شامل ہیں۔

سرینگر میں اب تک 444، بارہمولہ 170، بڈگام 107، پلوامہ 88، کپواڑہ 90، اننت ناگ 83، کولگام 53، بانڈی پورہ 59، شوپیاں 37 اور گاندربل میں 43 اموات ہوئیں۔

کورونا سے مزید 291 افراد متاثر، سات اموات درج

جموں صوبے میں جموں ضلع میں 350، راجوری 54، ڈوڈہ 61، کٹھوعہ 48، سانبہ 38، ادھم پور 57، پونچھ 22، رامبن 21، کشتواڑ اور ریاسی میں 14 اموات ہوئی ہیں۔

جمعرات کو جموں و کشمیر میں 291 تازہ کورونا وائرس کے معاملات رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 147 اور جموں سے 144 شامل ہیں۔

جمعرات کو صحتیاب ہونے والے مریضوں میں جموں صوبے سے 160 اور کشمیر صوبے سے 139 شامل ہیں۔

کشمیر کے شہر سرینگر میں مجموعی طور پر 24،931، بارہمولہ 7887، بڈگام 7493، کپواڑہ 5476، پلوامہ 5471، اننت ناگ 4752، بانڈی پورہ 4623، گاندربل 4441، کولگام 2650 اور شوپیان میں 2473 کیسز ہیں۔

جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں کل 23،243، ادھم پور 4054، راجوری 3805، ڈوڈہ 3356، کٹھوعہ 3132، کشتواڑ 2714، سانبہ 2708، پونچھ 2437، رامبن 2083 اور ریاسی میں 1615 کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details