اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 382 افراد متاثر، چھ اموات

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید چھ مریضوں کی موت ہوگئی جس سے اموات کی کل تعداد 1799 ہوگئی ہے۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 382 افراد متاثر، چھ اموات
جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 382 افراد متاثر، چھ اموات

By

Published : Dec 14, 2020, 7:18 AM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں اتوار کے روز کورونا کے 382 نئے معاملات رپورٹ ہوئے اور اس طرح متاثرین کی کل تعداد 116،008 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں جموں ڈویژن سے تین اور کشمیر ڈویژن سے تین شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 382 افراد متاثر، چھ اموات

تازہ ترین اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 1799 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے 1151 اور جموں سے 648 شامل ہیں۔

ابھی تک سرینگر میں 433، بارہمولہ 169، بڈگام 105، پلوامہ 88، کپواڑہ 88، اننت ناگ 82، کولگام 52، بانڈی پورہ 57، شوپیاں 3 ، اور گاندربل میں 40 اموات ہوچکی ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 382 افراد متاثر، چھ اموات

جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 330، راجوری 53، ڈوڈہ 58، کٹھوعہ 45، سانبا 34، ادھم پور 53، پونچھ 22، رامبن اور کشتواڑ میں 21، اور ریاسی میں 11 اموات ہوئیں۔

اتوار کے روز جموں و کشمیر میں تازہ ترین کورونا وائرس کے 382 کیس رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 198 اور جموں ڈویژن سے 184 شامل ہیں اور اس طرح متاثرین کی تعداد 116،008 ہے۔

اتوار کو بازیاب ہونے والے مریضوں میں جموں سے 267 اور کشمیر سے 238 شامل ہیں۔

کشمیر خطے میں سرینگر میں کل 24،259، بارہمولہ 7737، بڈگام 7311، کپواڑہ 5367، پلوامہ 5294، اننت ناگ 4659، بانڈی پورہ 4537، گاندربل 4352، کولگام 2627، اور شوپیاں 2431 کیسز ہیں۔

جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں کل 22،170، ادھم پور 3949، راجوری 3702، ڈوڈہ 3296، کٹھوعہ 3017، کشتواڑ 2664، سانبا 2623، پونچھ 2420، رامبن 2031 اور ریاسی میں 1562 کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details