اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات - کورونا وائرس کے 366 نئے کیسز

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی وجہ سے مزید آٹھ مریضوں کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1775 ہوچکی ہے۔

کووڈ۔19: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات
کووڈ۔19: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات

By

Published : Dec 11, 2020, 8:04 AM IST

مرکز کے زیر انتطام جموں و کشمیر میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 114،773 پر پہنچ گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تازہ اموات میں کشمیر ڈویژن سے پانچ اور جموں ڈویژن سے تین شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات

تازہ اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کی وجہ سے فوت ہونے والے مریضوں کی تعداد 1775 ہوگئی ہے جس میں کشمیر سے تعلق رکھنے والے 1141 اور جموں سے 634 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر: کورونا سے مزید 366 افراد متاثر، آٹھ اموات

سری نگر میں اب تک 430، بارہمولہ 165، بڈگام 105، پلوامہ 87، کپواڑہ 87، اننت ناگ 82، کلگام 52، بانڈی پورہ 56، شوپیاں 37 ، اور گاندربل 40 کی اموات ہوئیں۔

جموں ڈویژن میں جموں ضلع میں 320، راجوری 50، ڈوڈہ 58، کٹھوعہ 44، سنبہ 34، ادھم پور 53، پونچھ 22، میں رامبن 21، کشتواڑ 21 اور ریاسی 11 کی اموات ہوئی ہیں۔

جمعرات کے روز جموں و کشمیر میں 366 نئے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہوئے جن میں کشمیر سے 196 اور جموں ڈویژن سے 170 شامل ہیں۔

جمعرات کو صحتیاب ہونے والے مریضوں میں جموں سے 331 اور کشمیر سے 195 شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details