اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیویندر سنگھ معاملہ: عسکریت پسند پولیس تحویل میں

دہلی کورٹ نے آج جموں و کشمیر کے سابق ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں ملوث شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے عسکریت پسند کو 4 اپریل تک پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔

دیویندر سنگھ معاملہ: عسکریت پسند پولیس تحویل میں
دیویندر سنگھ معاملہ: عسکریت پسند پولیس تحویل میں

By

Published : Mar 28, 2020, 4:40 PM IST

خصوصی جج گروندر پال سنگھ نے عسکریت پسند سید نوید مشتاق کو پولیس کی تحویل میں بھیج دیا کیونکہ تفتیش کاروں نے عدالت کو بتایا کہ وہ اور دیگر ملزمان قومی دارالحکومت نئی دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس کے معطل افسر دیویندر سنگھ کو11 جنوری کے روز عسکریت پسندوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

دیویندر سنگھ کو حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم کے کمانڈر نوید بابو کے ساتھ اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھا انہیں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات میں قومی تفتیشی ایجنسی نے دیویندر سنگھ کے بینک اکاؤنٹس سیز کر لیے اور سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے برآمد کیے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details