اردو

urdu

ETV Bharat / state

نظر بند افراد کی رہائی 'کھلا جھوٹ': التجا مفتی

التجا مفتی نے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ قید میں رکھے ہوئے افراد کو رہا کرنے میں اور کتنا وقت چاہئے؟۔

By

Published : Sep 14, 2020, 6:48 AM IST

نظر بند افراد کی رہائی 'کھلا جھوٹ': التجاء مفتی
نظر بند افراد کی رہائی 'کھلا جھوٹ': التجاء مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے کہا ہے کہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ پانچ اگست کو قید کئے گئے تمام نظر بند افراد کو رہا کیا گیا جو کہ 'کھلا جھوٹ' ہے۔

نظر بند افراد کی رہائی 'کھلا جھوٹ': التجاء مفتی

انہوں نے اپنی والدہ محبوبہ مفتی کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد نظر بند افراد کے اہل خانہ کے ساتھ میرا رابطہ ہوا ، انہوں نے کہا کہ ہمارے رشتہ داروں کو بیرونی ریاستوں کے جیلوں میں غیر قانونی طور پر قید کیا گیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے۔


انہوں نے سوالیہ طور پر کہا کہ مرکزی حکومت کو قید میں رکھے ہوئے افراد کو رہا کرنے میں اور کتنا وقت چاہئے؟۔

انہوں نے نظر بند افراد میں سے ایک درجن افراد کی فہرست اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شائع بھی کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل وادی میں سینکڑوں سیاسی کارکنان اور عام شہریوں کو حراست میں لے کر ان کو بیرونی ریاستوں کے جیلوں میں قید کیا تھا۔

وزارت داخلہ کے اعدادو شمار کے مطابق وادی میں تین ہزار سے زائد افراد جن میں سیاسی جماعتوں کے لیڈران، علیحدگی پسند لیڈر، کارکن اور دیگر عام شہری شامل تھے۔

اگرچہ سرکار نے بیشتر مینسٹریم لیڈران کے علاوہ کئی عام شہریوں کو رہا کیا ہے تاہم بیشتر علیحدگی پسند رہنماء اور کئی عام شہری فی الوقت قید میں ہیں۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اپنی رہائش گاہ میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details