گزشتہ روز بیروہ علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک مقامی نوجوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر یہ فرضی خبر پھیلائی کہ سودی پورہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ یہ خبر آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی جس سے اس گاؤں اور نزدیکی گاؤں میں بھی خوف ؤ ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا۔
کورونا سے متعلق فرضی خبر پھیلانے پر نوجوان گرفتار - پولیس اسٹیشن بیروہ نے اس سلسلے میں سخت کارروائی
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں پولیس نے سوشل میڈیا پر فرضی خبر پھیلانے کی پاداش میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔
کورونا سے متعلق فرضی خبر پھیلانے پر نوجوان گرفتار
وہیں پولیس اسٹیشن بیروہ نے اس سلسلے میں سخت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کرلیا۔
اس موقع پر پولیس نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ فرضی خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں ۔ جو بھی شخص اس معاملے میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔'