اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار

پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کی گئی اور بعد میں پتہ چلا کہ مذکورہ خاتون خود سکمز صورہ اسپتال میں نمودار ہوگئی۔

coronavirus suspected Lady Fled From CD Hospital
کورونا وائرس: مشتبہ مریض ہسپتال سے فرار

By

Published : Mar 25, 2020, 8:44 PM IST

سرینگر میں کورونا وائرس کی ایک مشتبہ مریض گورنمنٹ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال (سی ڈی ہسپتال) کے قرنطینہ وارڈ سے فرار ہوگئی ہے-

سرینگر کے بٹہ مالو سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون حال ہی میں ہنگری سے سفر کرکے کشمیر واپس آئی تھی اور ڈاکٹروں کے مطابق اس کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کی شبہات بہت زیادہ تھے- تاہم مذکورہ خاتون بدھ کی شام گورنمنٹ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال ڈلگیٹ سے فرار ہوگئی ہے۔

ادھر پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد خاتون کی تلاش شروع کی گئی اور بعد میں پتہ چلا کہ مذکورہ خاتون خود سکمز صورہ اسپتال میں نمودار ہوگئی-

پولیس نے مذکورہ خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے- تاہم اس بات کا بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس دوران ایک ہسپتال سے دوسرے اسپتال میں پہنچنے کے دوران مذکورہ خاتون نے راستے میں کئی افراد کے ساتھ رابطہ کیا ہوگا- پولیس نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details