پولیس ذرائع کے مطابق کشمیر میں تعینات ایک سینیئر آئی پی ایس افسر امتیاز اسماعیل پرے کی ساس کا گزشتہ روز ٹیسٹ کیا گیا جس میں ان کے اندر مثبت اثرات پائے گئے ہیں جس کے بعد مذکورہ افسر کو آسولیٹ کیا گیا۔ "
کچھ وقت کے بعد ایس ایس پی امتیاز اسمائل پرے نے اس سلسلے میں اپنے ذاتی ٹویٹر پر لکھا : ' سبھی خیر خواہوں کو اپ ڈیٹ کرتا ہوں ۔ سکمز میں میری ساس کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور دیگر اہل خانہ بھی ضروری احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں۔ میں بھی اب الگ تھلگ رہوں گا۔ سب سے گزارش ہے کہ کسی بھی طرح کی لاپرواہی نہ برتیں اور انتظامیہ کی ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔'
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے وہ 14 روز تک سب سے علیحدہ رہیں گے اور اس دوران اُن کے تمام ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔
یہ آئی پی ایس افسر کشمیر میں بطور ایس ایس پی تعینات ہے۔