اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سکمز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کشمیر کے سب سے بڑے ہسپتال شیر کشمیر انسٹی ٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (سکمز ) نے کورونا وائرس وباء کے پیش نظر تمام طبی و غیر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہے۔

کورونا وائرس: سکمز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
کورونا وائرس: سکمز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

By

Published : Mar 13, 2020, 7:32 PM IST

سکمز کے ناظم ڈاکٹر عبدالغنی آہنگر نے ہسپتال عملے کے لیے ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'کورونا وائرس وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔'

عبدالغنی آہنگر نے کہا کہ 'جو ملازمین اس سے قبل چھٹی پر گئے ہیں، وہ فی الفور ہسپتال میں رپورٹ کرکے کام کاج کا آغاز کریں اور عوام کو علاج و معالجہ فراہم کر سکے۔'

کورونا وائرس: سکمز کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

حکمامنے کے مطابق ہسپتال کے کسی بھی ملازم کو چھٹی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے خدشات ہونے کی وجہ سے 1743 افراد کو آبزرویشن میں رکھا گیا ہے اور ابھی تک دو افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details