مرکز کے زیر انتظام لداخ میں آج مزید چھ نمونے کوروناوائرس کے لیے منفی پائے گئے اور یہ تمام افراد ضلع لیہہ کے رہنے والے ہیں اوران میں سے چار ایران سے آئے ہوئے تھے۔
اس بات کی جانکاری کمشنر سکریٹری لداخ رگزن سمفیل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔

رگزن سمفیل نے کہا کہ ' زوجیلا صرف ضروری اشیاء خوردنی کے گاڑیوں کے لئے کھول دی جائے گی اور تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سفر کرنے سے قاصر رہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے کل معاملات کی تعداد 15 ہیں جن میں سے گیارہ افراد صحتیاب ہو چکے ہے جبکہ چار مثبت کیسز والے افراد زیر علاج ہیں۔