اردو

urdu

لاک ڈاون کی خلاف ورزی، چھ افراد کے خلاف مقدمہ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بانڈی پورہ کی ہدایت پر پولیس نے جمعہ کے روز  ملک میں نافذ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

By

Published : Mar 27, 2020, 7:57 PM IST

Published : Mar 27, 2020, 7:57 PM IST

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج
کورونا وائرس: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ضلع میں پابندی کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے چھ افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن حاجن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ تمام ملزمان کو حاجن پولیس نے علاقے میں گشت کے دوران گرفتار کیا ہے۔

اس سے قبل دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں اے ٹی ایم کے قریب جمع ہونے والے افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن پیٹکوٹ میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

عوام سے اپنی حفاظت کے لئے گھر کے اندر رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ اس وبائی مرض کا سلسلہ صرف گھر کے اندر ہی رہ کر توڑا جاسکتا ہے۔

ڈی سی بانڈی پورہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور حکمنامے پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنا ایک جرم ثابت ہوگا اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details