سرینگر کرگل قومی شاہراہ کے کھولنے کے پیش نظر اسکریننگ پوسٹ کے قیام کے لیے ضلع مجسٹریٹ و ڈپٹی کمشنر کرگل کے حکم پر عمل کرتے ہوئے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) دراس اصغر علی نے آج ایس ڈی ایم آفس دراس میں متعلقہ افسران کا اجلاس طلب کیا۔
اجلاس میں زونل ایجوکیشن آفیسر دراس، بلاک میڈیکل آفیسر دراس، پی ڈبلیو ڈی، فاریسٹ، ایف سی ایس اینڈ سی اے، پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔