لیکن حیران کن بات ہے کہ سرینگر میں لوگ گھروں میں رہنے کے بجائے پٹرول پمز کی طرف جا رہے ہیں۔ سرینگر کے اکثر پٹرول پمز پر لمبی قطاروں کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔
کوروناوائرس: سرینگر کے پٹرول پمپز پر لمبی قطاریں؟ مقامی لوگوں کا کہنا پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے وہ احتیاطی طور گاڑیوں میں پٹرول بھروا رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سرینگر میں گزشتہ روز ایک خاتون کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پانے کے بعد ضلع انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ، لوگوں کے اجتماعات پر پابندی عائد کی ہے۔
دریں اثنا انتظامیہ نے لوگوں سے تعاون فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندیاں نافذ کرنے کا مقصد کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
ضلع مسجٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد چودھری نے کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ساتھ ملاقات یا رابطہ کرنے والے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ اپنے نزدیکی ہیلتھ سینٹر پر حاضر ہوجائیں۔
انتظامیہ نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے اپنی گھروں میں مقیم رہے اور ضرورت پڑنے کے وقت نزدیکی بازار کی طرف جائے۔