اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: تیسرے جمعہ کو بھی گھروں میں نماز - آج تیسرے جمعہ بھی اجتماعی نماز ادا نہیں کی گیی

وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں پولیس نے لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے لوگوں کو گھروں میں ہی نماز جمعہ پڑھنے کی اپیل کی۔

لاک ڈاؤن: تیسرے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں
لاک ڈاؤن: تیسرے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں

By

Published : Apr 10, 2020, 7:55 PM IST

وادی کشمیر میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج تیسرے جمعہ بھی اجتماعی نماز ادا نہیں کی گئی۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیرمیں کوروناوائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے لوگ اضطراب میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ وہیں اس وائرس سے وادی کشمیرکے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہورہی ہے۔

لاک ڈاؤن: تیسرے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں

مہلک بیماری کوروناوائرس سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں افراد نے اپنی جان کھو دی ہیں وہیں یہ وائرس کشمیر میں مسلسل دن بدن اپنا جال بچھا رہا ہے۔

انتظامیہ کی طرف اس وبا کو روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وادی میں انتظامیہ نے تمام اجتماعات پر روک لگا دی ہے اور لوگوں کو نماز جمعہ اپنی ہی گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی۔

آج بھی انتظامیہ نے جمعہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے یہاں تک کہ وادی کشمیر کی بڑی مساجد اور خانقاہوں کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور لوگوں کی نقل حرکت پر پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان افراد کے ساتھ رابطے میں آئے ہوئے لوگوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

جموں کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 23 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 207ہوئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details