اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس:راجوری میں بھائی بہنوں کی منفرد مثال - انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدمات اٹھائے جارہے ہیں

ملک میں جاری کورناوائرس کے خلاف جنگ کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئی اقدمات اٹھائے جارہے ہیں اور اس وبا کی روک تھام کے لیے سیول سوسائٹی کے ساتھ اب نوجوان بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کوروناوائرس:راجوری میں بھائی بہنوں نے منفرد مثال پیش کی
کوروناوائرس:راجوری میں بھائی بہنوں نے منفرد مثال پیش کی کوروناوائرس:راجوری میں بھائی بہنوں نے منفرد مثال پیش کی

By

Published : Apr 10, 2020, 10:41 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے تین طلبا بھائی بہنوں نے آج اپنے پاکٹ منی سے گیارہ ہزار روپے ضلع ترقیاتی کمشنر کے حوالے کیے۔

کوروناوائرس:راجوری میں بھائی بہنوں نے منفرد مثال پیش کی

ان تین بھائی بہنوں میں ایک کی آج سالگرہ تھی جس پر انہوں نے سالگرہ منانے کے بجائے گیارہ ہزار کی رقم کورونا وائرس کے خلا ف جاری جنگ میں اپنا حصہ ادا کیا۔

سب سے بڑی بہن رییا شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' آج میرا 23ویں جنم دن ہے جس پر ہر برس گھر میں دوستوں کے ساتھ ایک تقریب منعقد ہوتی تھی ۔تاہم امسال ملک کی موجودہ حالات دیکھتےہوئے ہم تینوں بھائی بہنوں نے فیصلہ کیا کہ اس بار سالگرہ پر ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرینگے۔

چھوٹی بہن روشالی شرما اور ان کے بھائی رادش شرما نے کہا کہ' اس مشکل کی گھڑی میں ہم سب کو ایک بن کر اپنے اپنے کردار نبھانا ہے جبکہ ہماری اس چھوٹی کوشش سے ایک زندگی محفوظ ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ' معاشرے کے ہر انسان کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم اس مہلک بیماری سے نجات حاصل کر سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details