مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آج لوگوں نے جان لیوا کورنا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی طور پر ایک دوسرے سے دوری برتنے کے لیے سفید سرکل لگائے تاکہ سوشل ڈیسٹنس قائم کی جائے اور اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔
ماہرین صحت کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا بہترین اقدامات ہیں۔