اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: بانڈی پورہ میں متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور شخص کووڑ 19 سے متاثر پایا گیا جس کے بعد ضلع میں اس وائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 9 ہوئی ہے۔

کوروناوائرس: بانڈی پورہ میں متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ
کوروناوائرس: بانڈی پورہ میں متاثر افراد کی تعداد میں اضافہ

By

Published : Mar 30, 2020, 7:21 PM IST


چیف میڈیکل افسر بانڈی پورہ ڈاکٹر تجمل حسین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں ایک اور شخص کووڈ ۔19 سے متاثر پایا گیا۔ اب تک جموں و کشمیر میں اس وائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 45 ہوئی ہے جبکہ سرینگر میں دو افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع کے حاجن قصبے میں 7 جبکہ بانڈی پورہ ٹاؤن سے ایک شخص کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا- بتادیں کہ جموں وکشمیر میں بانڈی پورہ ضلع ہی میں اب تک سب سے زیادہ افراد کووڈ ۔19 سے متاثر پائے گئے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details