اردو

urdu

ETV Bharat / state

بڈگام: ریڈ زون علاقے میں مزید ایک شخص کورونا سے متاثر - رٹھسن گاؤں میں آج کوروناوائرس کا مزید ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے رٹھسن گاؤں میں آج کوروناوائرس کا مزید ایک مثبت کیس سامنے آیا ہے۔

بڈگام: ریڈ زون علاقے میں مزید ایک شخص کورونا سے متاثر
بڈگام: ریڈ زون علاقے میں مزید ایک شخص کورونا سے متاثر

By

Published : Apr 23, 2020, 7:58 PM IST

بیروہ کے رٹھسن گاؤں کو پہلے ہی انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیا ہے۔ اس گاؤں میں جس شخص کو آج کورونا سے متاثر پایا گیا، وہ مثبت کیس کے رابطے میں آیا تھا۔

واضح رہے کہ رٹھسن گاؤں میں ایک پولیس کانسٹیبل کو کوروناوائرس سے متاثر پایا گیا تھا جو کہ اس علاقے کا پہلا مثبت کیس ہے۔ مذکورہ پولیس اہلکار کے رابطے میں آنے کے بعد ان کے چچا کو بھی کورونا سے متاثر پایا گیا۔

وہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔اس گاؤں کے کئی افراد کو مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے ٹیسٹ سیمپلز جانچ کے لیے بھجے جارہے ہیں۔ اس تیسرے مثبت کیس والے شخص کو کانہامہ کے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق اب تک بیروہ علاقے میں تین مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق اب تک بیروہ علاقے میں تین مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع بڈگام میں اب تک متاثرین کی کل تعداد 14 ہوئی ہیں جن میں اب تک 9 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details