اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: غیر ریاستی باشندوں سے وادی کو خطرہ؟ - لوگوں کی کہیں پر بھی سکریننگ نہیں ہو رہی ہے جو باعث تشویش

وادی کشمیر میں ملک کی مختلف ریاستوں سے لوگ آتے ہیں جو مختلف پیشوں سے وابستہ ہوتے ہیں۔ ان کی آمد ریلوے یا پھر گاڑیوں کے ذریعہ ہوتی ہے۔ ان میں مزدور اور بھیک مانگنے والے بھی شامل ہیں۔

کورونا وائرس: غیر ریاستی باشندوں سے وادی کو خطرہ؟
کورونا وائرس: غیر ریاستی باشندوں سے وادی کو خطرہ؟

By

Published : Mar 11, 2020, 8:12 PM IST

اگرچہ یہ ہر سال وادی آتے ہیں اور ان سے کبھی پوچھ تاچھ یا ان کا کہیں اندراج نہیں ہوتا ہے تاہم کورونا وائرس کی وباء عروج پر ہے اور باہر سے آئے ہوئے لوگوں کا ٹیسٹ ہوتا ہے لیکن اُن کا معائنہ نہیں ہوتا ہے۔

کورونا وائرس: غیر ریاستی باشندوں سے وادی کو خطرہ؟

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم چلائی جارہی ہے تاہم ان لوگوں کی کہیں پر بھی سکریننگ نہیں ہو رہی ہے جو باعث تشویش ہے۔

حکام کو چاہیے کہ جو بھی وادی وارد ہو ان کا باضابطہ طور پر سکریننگ ٹیسٹ ہونا چاہیے جس سے وادی کے لوگوں کو کورونا وائرس کی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

تاہم حکام اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں جس سے وادی کے لوگوں کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ لوگ کھلے عام گھوم رہے ہیں اکثر ان کو بازاروں میں دیکھا جاسکتا اور کبھی کبھی بستیوں کا بھی رخ کر لیتے ہیں۔

حکام کو چاہیے کہ وہ ان غیر ریاستی افراد کا باضابطہ طور سکریننگ ٹیسٹ کرائے تاکہ ان کی وجہ سے وادی میں کوئی بیماری نہ پھیلے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details