اگرچہ وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا جا رہا ہے تاہم لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سرکاری رہائش گاہ میں رہنے والے غیر ریاستی مزدوروں کی پریشانیاں بڑھ گئی ہے۔
فی الوقت انتظامیہ نے ترال میں تقریباً 200 غیر ریاستی مزدوروں اور کاری گروں کو ڈگری کالج ترال میں رکھا ہے جہاں ان کے قیام وطعام کے حوالے سے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں لیکن یہاں مقیم یہ مزدور گھر جانا چاہ رہے ہیں کیونکہ بقول ان کے ایک طرف ان کے پیسے ختم ہو رہے ہیں۔