وادی کشمیر میں گزشتہ 25 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔
پلوامہ میں سخت لاک ڈاؤن جاری - ان علاقوں میں بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سات گاؤں کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا اور اب ان علاقوں میں بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے۔

اس دوران لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل پابندیاں عائد رہیں اور سیکورٹی فورسز نے بیشتر سڑکوں اور گلی کوچوں کو سیل کرکے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود کر دیا۔ صرف ان لوگوں کو ہی چلنے پھرنے کی اجازت ہے جن کے پاس معتبر اجازت نامے ہیں۔
ادھر وادی میں ریڈ زون قرار دیے گئے علاقوں میں پابندیوں کو مزید سخت کیا جارہا ہے اور ان علاقوں کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے تحت سیل کیا جارہا ہے۔ ریڈ زون علاقوں میں داخل ہونے والے راستوں کو بند کیا گیا ہے اور ضوابط کے مطابق ان پر 'ریڈ زون' کے بینر چسپاں کئے گئے ہیں۔