انتظامیہ کے مطابق جموں وکشمیر میں اب تک کوروناوائرس سے متاثر افراد کی کل تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
مرکزی علاقے میں اس وبا کے مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد عوام میں خوف اور تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ لوگوں کی نقل و حرکت می بھی آئے روز کمی آرہی ہے اور زیادہ تر لوگ اب گھروں میں ہی محدود نظر آرہے ہیں۔
وادی کشمیر میں ہر سڑک اور گلیاروں میں پولیس اہلکار تعینات ہیں جس کی وجہ سے بھی بیشتر آبادی گھروں میں ہی محدود ہے۔
سڑکوں پر ان افراد اور گاڑیوں کی نقل و حمل ہے جو عوام کو طبی یا دیگر ضروری خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کووڈ 19 کیلئے خدمات پہنچانے والے ملازمین اور طبی عملہ کو خصوصی پاسز جاری کئے ہے۔ پولیس اہلکار ان افراد کو چلنے کی اجازت دی رہی ہے جن کے پاس یہ کووڈ پاسز موجود ہے۔
ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کووڈ 19 کا وائرس سٹیج 3 پر جموں وکشمیر میں پھل گیا ہے جس کی وجہ سے 5000 سے زائد افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے ہیں کہ جموں و کشمیر میں آئے دن مثبت کیسز سامنے آنے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کووڈ 19 کمیونٹی میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں توسیع ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب جموں و کشمیر انتظامیہ کووڈ 19 کیلئے مخصوص کئے گئے طبی عملہ اور ہسپتالوں میں تعینات ملازمین کو خصوصی حفاظتی سامان دستیاب نہیں کیا گیا یے جو انکے لئے باعث تشویش ہے۔