اردو

urdu

جے اینڈ کے بینک نے جموں و کشمیر ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپئے دیئے

By

Published : Mar 28, 2020, 9:58 PM IST

جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین اور ایم ڈی آر کے چھبر نے لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو کو کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے جموں و کشمیر ریلیف فنڈ کے لیے پر 5 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔

کورونا وائرس: جے اینڈ کے بینک نے جموں و کشمیر ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپئے دیئے
کورونا وائرس: جے اینڈ کے بینک نے جموں و کشمیر ریلیف فنڈ کے لئے 5 کروڑ روپئے دیئے

اس موقع پر چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم، محکمہ خزانہ کے فینانشیئل کمشنر ارون کمار مہتا لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک اور جے اینڈ کے بینک کے زونل ہیڈ سنت کمار موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بینک کے سی ایم ڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ جن دھان اکاؤنٹ ہولڈرز کو اوور ڈرافٹ وزیر اعظم کے اعلان کردہ مالیاتی پیکیج کے مطابق جاری کریں اور قسطوں کی ادائیگی پر تین ماہ طویل تعطل کے سلسلے میں آر بی آئی کے ہدایات پر عمل کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سی ایم ڈی سے کہا کہ وہ ابھرتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک موثر حکمت عملی واضح کرے اور عوام کو مختلف سرکاری اسکیمز اور امدادی پیکجز کے بارے میں خاص طور پر کووڈ 19 خطرے کے پیش نظر عوام کو حساس بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details