اردو

urdu

By

Published : Apr 10, 2020, 5:06 PM IST

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: کیسے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا جارہا ہے

جموں و کشمیر میں کووڈ  19مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ ان افراد کے ساتھ رابطے میں آئے ہوئے لوگوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جس سے ہسپتالوں پر کافی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

کورونا وائرس: کیسے کووڈ مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے
کورونا وائرس: کیسے کووڈ مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے

دوسری جانب ہسپتالوں میں ایمرجینسی مریضوں کے علاوہ مہلک بیماریوں میں مبتلا افراد کا علاج و معالجہ بھی جاری ہے۔جموں و کشمیر میں کووڈ 19 کیلئے 16 ہسپتال مختص کئے گئے ہیں،

کورونا وائرس: کیسے کووڈ مریضوں کو داخل کیا جارہا ہے

لیکن مثبت کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ہر ضلع ہسپتال اور سرینگر میں بڑے ہسپتالوں ایس ایم ایچ ایس، سکمز، کو بھی کووڈ 19 کے مریضوں کیلئے رکھا جا رہا ہے۔ایمرجنسی اور مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ان ہسپتالوں میں کووڈ 19 مصدقہ افراد سے کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے۔

اس پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ' اس کے لئے انتظامیہ نے الگ پروٹوکول بنائے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہے۔'ڈاکٹر نذیر چودھری کا کہنا ہے کہ 'کووڈ 19 میں مبتلا مریض کے داخلہ، ٹیسٹ، اور کووڈ ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایک لائحہ عمل بنایا گیا جس پر عمل آوری کی جارہی ہے تاکہ ہسپتال میں انفیکشن نہ پھیلے۔'

ڈاکٹر نذیر چودھری کا مزید کہنا ہے کہ' کووڈ مریضوں سے دیگر مریضوں اور طبی عملے کیلئے الگ داخلی راستہ رکھا گیا ہے۔ 'واضح رہے کہ کووڈ 19 میں مبتلا سرینگر کے پہلے انتقال ہونے والے شہری کے داخلے سے لے کر منتقلی تک سکمز انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر غفلت سے کام لینے کے الزام کے بعد صوبہ انتظامیہ نے انکے خلاف جانچ کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔اس واقع کے بعد اسپتال انتظامیہ نے پروٹوکال مرتب کرکے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو ان ضابطوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details