اردو

urdu

By

Published : Mar 26, 2020, 5:01 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں تمام عدالتوں کو بند کرنے کا حکم

جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے جمعرات کے روز لاک ڈاؤن کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ کے تمام کورٹ کمپلیکس سمیت سرینگر اور جموں میں ہائی کورٹ کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں تمام عدالتوں کو بند کرنے کا حکم
کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں تمام عدالتوں کو بند کرنے کا حکمکورونا وائرس: جموں و کشمیر میں تمام عدالتوں کو بند کرنے کا حکم

ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ' یہ فیصلہ وزیراعظم نریندر مودی کی 21 روزہ لاک ڈاؤن کے اعلان اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر کو بند کرنے کے احکامات صادر کرنے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ کے سرکیولر میں لکھا گیا ہے کہ 'جوڈیشل آفیسرز ، رجسٹرز، عملہ اور ضلعی عدالتوں کا عملہ نوعیت کے کسی بھی کاروبار سے نمٹنے کے لئے اپنی رہائش گاہوں پر ہر وقت دستیاب رہے گا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فوری کاروبار کو ورچوئل موڈ پر لیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'افسران اور عملہ کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا وائرس کے روک تھام سے متعلق مشوروں اور ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔'

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سماجی دوری، پابندیوں، احتیاطی تدابیر وغیرہ کے بارے میں مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے تمام احکامات اور ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details