جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ترقیاتی کمشنر ناظم زنی خان نے ضلع میں کوروناوائرس کو روکنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے غیر سرکاری تنظیموں اور فرنٹ لائن پرکام کررہے کارکنوں میں باڈی پروٹیکشن کٹس تقسیم کئے۔
رامبن ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ' انتظامیہ نے ضلع کے دیہی ترقی محکموں کے علاقوں میں صفائی مہم کو تیز کرنے کے علاوہ محکمہ صحت کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ ضابطو ں کے اصولوں پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ ' ضلع انتظامیہ نے محکمہ دیہی ترقی اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن کے فرنٹ لائن کارکنوں کے ذریعے ضلع کی تمام پنچایتوں میں ماسکس کی تقسیم میں تیزی لائی اور کسی بھی فرد کو بغیر ماسک عوامی مقامات پر آنے کی اجازت نہیں ہے ۔'